• امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں جنیوا میں ہونگے
    Jun 17 2026
    امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں جنیوا میں ہونگے۔ بجٹ پر حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا لیکن چار نومنتخب اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پنجاب میں وزیر خزانہ کی بجت تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور ریاست میں بارہویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
    ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

    Show More Show Less
    7 mins
  • پاکستان رپورٹ: اہم قانون سازی یا آئی ایم ایف کی شرائط؟ آئندہ سال کا وفاقی بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا
    Jun 3 2026
    پاکستان میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بجٹ سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت درکار ہے

    جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔
    Show More Show Less
    7 mins
  • پاکستان رپورٹ : پاکستان کے ایوانوں میں 28 ویں ترمیم کی بازگشت
    May 20 2026
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے نئی آئینی ترمیم میں ووٹرز کی عمر 25 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ 4 سال گزرنے کے بعد مبینہ سائفر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے رہی ہے۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • پاکستان رپورٹ: ایران امریکہ مذاکرات میں غیر یقینی برقرار
    Apr 22 2026
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کرے گا، جبکہ فوجی تیاری اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ جنگ بندی کی کوئی حتمی مدت مقرر نہیں، اور ایران نے امریکا پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
    Show More Show Less
    7 mins
  • پاکستان رپورٹ: مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے لئے پاکستان کی کامیاب کوشش، مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے
    Apr 8 2026
    پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششویں کامیاب ہوتی نظر آتی ہیں جہاں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی جنگ بندی کی درخواست اور آبنائے ہرمز کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت کھولنے پر ایران اور اور امریکہ نے اتفاق کر لیا ہے ۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • پاکستان رپورٹ: پاکستان امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار
    Mar 24 2026
    پاکستان امریکہ ایران کے درمیان ثالثی کیلئے تیار۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بھی ایران، چین سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے۔ مشرق وسطی جنگ کے باعث توانائی بحران کا خدشہ، کفایت شعاری پلان کے تحت مزید اقدامات کا اعلان کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا
    Show More Show Less
    7 mins
  • پاکستان رپورٹ: پاکستان مشرق وسطی میں تنازعے کے سفارتی حل کیلئے متحرک
    Mar 11 2026
    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب اور بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے جنگ کے دوران توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔
    Show More Show Less
    6 mins
  • پاکستان رپورٹ: عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال
    Feb 25 2026
    آسٹریلین سابق کپتانوں نے عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز ایک بار پھر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
    Show More Show Less
    7 mins